چیف منسٹر کا پتلہ نذرآتش

جگتیال۔یکم جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر سیول سپلائی ڈی سریدھر بابو کو اسمبلی اُمور کی ذمہ داری ( قلمدان ) سے ہٹانے پر جگتیال کانگریس پارٹی کی جانب سے بنڈا شنکر ڈسٹرکٹ وائس پریسیڈنٹ کی قیادت میں تحصیل چوراستے پر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کا پتلہ نذر آتش کیا گیا اور چیف منسٹر کے خلاف نعرے بلند کئے گئے۔ اس موقع پر برہمنا سنگھم کی جانب سے بھی احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔اس موقع پر کانگریس کارکنوں کے علاوہ سمن یوتھ لیڈر، محمد اظہر الدین، مکثر علی نہال، محمد مجیب الدین، دیویندر ریڈی اور دیگر موجود تھے۔

ٹریکٹر اُلٹ جان سے نوجوان کی موت
جگتیال۔یکم جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال کے نوجوان محمد فیروز احمد ولد محمد امتیاز احمد عمر 33سال کی آج دوپہر پیش آئے واقعہ میں موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب محمد فیروز احمد چند سال سے کریم نگر میں قیام پذیر ہیں وہاں پر وہ اینٹ کا کاروبار کررہے تھے۔ آج اینٹ کی بھٹی موضع چنتہ کنٹہ کریم نگر پر وہ ڈرائیور کو ہٹاکر خود ٹریکٹر چلانے کے دوران ٹریکٹر بے قابو ہوگیا اور ان کے اوپر اُلٹ گیا جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع فوت ہوگئے۔ جس کی اطلاع ملتے ہی جگتیال میں غم کی لہر دوڑ گئی اور کئی نوجوان یہاں دیدار کیلئے روانہ ہوگئے۔ بعد پنچنامہ چنتہ کنٹہ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا۔ تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔