چیس چمپئنس کیلئے اعزازی تقریب

ریاض۔31ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)کنگ سلمان ورلڈ چیس چیمپیئن شپ 2017ء￿ جیتنے والوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ مقابلے ریاض شہر کے کانفرنس سینٹر’’ ابکس ‘‘میں منعقد ہوئے۔ اسپورٹس اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کے ڈپٹی چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے کھلاڑیوں کااعزاز و اکرام کیا۔ کپ کے 2زمرے تھے۔جنرل مقابلے میں ناروے کے کھلاڑی میگنس کارلسن نے شطرنج چیمپیئن کپ جیتا۔ انہوں نے 16نشانات حاصل کئے۔ دوسرے نمبرپر روسی کھلاڑی کیریا کین سلجی آئے۔ انہوں نے 14.5نشانات حاصل کئے۔ تیسرا نمبر ہندوستانی کھلاڑی آنند نے حاصل کیا۔ انہوں نے بھی14.5نشانات حاصل کئے۔