چیز سینڈویچ

اجزا : چیز (پنیر) ایک کپ ‘ ڈبل روٹی ایک عدد (بڑی) مکھن 100 گرام ،نمک ‘ ایک چٹکی ‘ انڈے 5 عدد ۔
ترکیب : ڈبل روٹی کے سلائس الگ کریں ‘ پھر ایک چھری کی مدد سے مکھن لگائیں ۔ دوسرے سلائس ملا کر تکون کاٹ لیں ۔ انڈوں کی سفیدی اور نمک ملا کر خوب پھینٹیں ۔ سینڈوچ پر انڈے لگا کر 200 ؍ ڈگری کے اوون میں 20 منٹ رکھ دیں اور پھر گرم گرم نوش فرمائیں ۔

جلد میں قدرتی نکھار اور رعنائی کیلئے
جلد کو ملائم اور خوبصورت بنانے کیلئے ایک چائے کا چمچ مسور کی دال لیں، ایک چمچ زیتون کے تیل میں تلیں کہ وہ سرخ ہوجائے ۔ پھر اس کو پیس کر دودھ میں ملائیں اور آمیزہ کو چہرے پر لگائیں ۔ اس وقت تک اس آمیزے کو چہرے پر لگا رہنے دیں جب تک تناو نہ پیدا ہوجائے پھر مل مل کر اتار لیں ۔ پھر پانی سے دھولیں ۔ تین دن تک لگاتا ر استعمال سے یقینا آپ کی جلد میں قدرتی نکھار اور رعنائی آجائے گی۔