چھوٹا سا لیموں…فائدے بڑے

لیموں ہر چند کہ دیکھنے میں چھوٹا ہوتا ہے ، لیکن اس کے فائدے بہت ہیں۔ لیموں کواگرکاٹ کرایک طرف رکھ دیاجائے تو سبب،کیلے اور ناشپاتی کی طرح اس کی رنگت بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔ لیموں کے رس کواگراس کے پسے ہوئے چھلکے کے ساتھ ملایا جائے تو مارملیڈبن جاتا ہے۔ لیموں کے رس کواگر غذاؤں میں ڈالاجائے تو ذائقے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ لوگ شربت بنانے کے بعد اس میں لیموں کا عرق ملادیتے ہیں، جس سے وہ فرحت بخش ہوجاتا ہے۔ بہت سے افراد کیک، پڈنگ، چاول اور دوسری ڈشیں بنانے کے بعد ذائقے میں اضافے کیلئے ان میں لیموں کے چھلکے کتر ڈال دیتے ہیں۔ لیموں جراثیم کش ہے اورجسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتاہے۔ لیموں جگر کو صاف کرتااور بھوک بڑھاتا ہے۔ لیموں کھانے سے وزن کم ہوجاتا ہے۔ لیموں کا شربت پیاس کو سادے پانی کی نسبت تیزی سے بجھاتا ہے۔ لیموں کا شربت پینے سے خون صاف ہوجاتا ہے۔ یہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔ اس سے قبض دور ہوجاتا ہے اور جسم سے فاسد مادے بھی خارج ہوجاتے ہیں۔