چھتیس گڑھ : مودی ۔ راہول جنگ نہیں بلکہ چیف منسٹرس باغیل ۔ رمن سنگھ مقابلہ

نئی دہلی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 2019ء لوک سبھا انتخابات ، چھتیس گڑھ میں مودی ۔ راہول مقابلہ نہیں بلکہ چیف منسٹرس باغیل اور رمن سنگھ مقابلہ بن گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں جو 2000ء میں مدھیہ پردیش کو تقسیم کرکے قائم کیا گیا تھا، 3 انتخابات منعقد ہوچکے ہیں، جن میں بی جے پی نے 10 اور کانگریس نے صرف ایک نشست حاصل کی تھی۔ صرف چار ماہ قبل رمن سنگھ کی 15 سالہ حکومت اقتدار سے بے دخل ہوئی اور کانگریس نے 90 رکنی ایوان میں 68 نشستیں حاصل کرتے ہوئے اپنی حکومت تشکیل دی۔ 23 اپریل کو تیسرا انتخابی مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔