چھتری ناکہ میں لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک لڑکی نے مشتبہ طور پرپھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19سالہ بھارگوی جو اپو گوڑہ علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیٹی تھی۔ کل رات اس نے عمارت کی دوسری منزل پر خود سوزی کرلی۔ بی ٹیک سال سوم کی طالبہ بھارگوی نے کل رات یہ انتہائی اقدام کیا اور برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ پولیس چھتری ناکہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔