چکن سلاد سینڈوچ

اجزاء : چکن 250 گرام ڈبل روٹی کے سلائس دس عدد مایونیز ایک کپ نمک حسب ذائقہ کالی مرچ پاوڈر ، حسب ضرورت بند گوبھی، آدھا کپ گاجر ، ایک عدد شملہ مرچ ،ایک عدد کھیرا، ایک عدد سلاد کے پتے پانچ عدد سویا سوس ،دو کھانے کے چمچے سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے ۔
ترکیب : چکن کی بوٹیوں کو چند منٹ ابالیں اور پھر ان کے ریشے کرلیں ۔ اب مایونیز میں چکن کے ریشے بندگوبھی ، گاجر ، شملہ مرچ ، نمک ، کالی مرچ ، سویا سوس ، سرکہ اور کھیرا شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ ڈبل روٹی کے سائز کو ٹوسٹ میں سینک لیں ۔ اس کے بعد پانچ سلائسز کے اوپر پہلے سلاد کا پتا رکھیں اور پھر چمچے سے چکن سلاد کا آمیزہ مناسب مقدار میں اس کے اوپر رکھ کر پھیلائیں ۔ اب باقی پانچ سلائز سینڈوچ کے اوپر رکھیں اور ہر سینڈوچ کو تکونی شکل میں کاٹ لیں کچپ اور اپنی پسندیدہ سوس کے ہمراہ نوش کریں ۔