چوکیدار کی مشتبہ موت

حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) سرور نگر علاقہ میں ایک چوکیدار کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ عمر بن سعید جو نگوجی گوڑہ علاقہ کے ساکن سعید بن عبداللہ کا فرزند تھا ۔ یہ شخص ڈی پی ایس اسکول کرمن گھاٹ میں رات میں چوکیداری کرتا تھا آج صبح یہ شخص مردہ دستیاب ہوا ۔ سرور نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔