’’چوکیدار چور ہے ‘‘مہم پر الیکشن کمیشن کی پابندی

بھوپال 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کانگریس کی جانب سے ’’چوکیدار چور ہے‘‘ انتخابی مہم پر بی جے پی کی جانب سے اعتراض کرنے پر الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کردی۔ لیکن ریاستی کانگریس نے وضاحت کی کہ وہ الیکشن کمیشن سے اپنے فیصلہ پر نظرثانی کیلئے درخواست کرے گی کیوں کہ اس مہم میں کسی کا خاص طور پر نام نہیں لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان اور ریاستی جائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر راجیش کول نے کہاکہ کانگریس کی اس مہم پر دیا گیا میڈیا سرٹیفکٹ اور چھان بین کمیٹی نے 5 اپریل کو اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا۔ چنانچہ اسی بنیاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

الیکشن ڈیوٹی کے دوران دِل کا دورہ پڑنے سے ٹیچر کا انتقال
کانکر (چھتیس گڑھ) 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق جمعرات کو چھتیس گڑھ کے ضلع کانکر میں انتخابی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ایک ٹیچر کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔اسسٹنٹ ٹیچر ٹوکالو رام نریٹی کامٹا بوتھ پر الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، صبح 6 بجے سینے میں درج کی شکایت کی۔ اُنھیں فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنھیں مردہ قرار دیا۔