چنے اور مٹروں کا سلاد

اجزاء : گوبھی ڈنٹھل کے بغیر 500  گرام ، کابلی چنے 440 گرام ، کھیرا پتلے سلائس ایک عدد، سفید لوبیا 125 گرام ،کاہو کے پتے چند تھوڑے سے ، نمک  اور کالی مرچ حسب ذائقہ ڈریسنگ کیلئے،کاہو کے پتے 90 گرام ، پیاز باریک کترا ہوا ایک کھانے کا چمچ ، کھٹی کریم آدھا کپ ، زیتون کا تیل 2 کھانے کے چمچ ، سفید سرکہ ایک کھانے کے چمچ ۔
تیار کرنے کا طریقہ : ایک برتن میں پانی اور نمک ڈال کر اس میں گوبھی کے چھوٹے چھوٹے پھول کاٹ کر ڈالیں اور انہیں اُبالیں ، جب پانی کھولنے لگے تو دو منٹ بعد نکال لیں ۔ اب اس گوبھی کو ٹھنڈے پانی میں دھولیں ایک ٹرے میں رکھ دیں ۔ پھر اس ٹرے میں باقی اجزاء بھی ڈال دیں ۔ اب ڈریسنگ تیار کریں ۔ تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ ڈریسنگ تیار ہے اسے سلاد کے اوپر ڈال کر کھائیں ۔