چنچل گوڑہ میں قیدی کی موت

حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز)چنچل گوڑہ کی جیل میں قلب پر شدید حملہ کے باعث ایک ریمانڈ قیدی فوت ہوگیا ۔ قتل کی سزاء کاٹ رہے لکشمن نے سینہ میں تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے زمین پر گر پڑا جیل کے عہدیدار اس کو ہاسپٹل منتقل کرنے سے قبل ہی اس نے آخری سانس لی ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔