چنور میں طوفانی بارش کے سبب زبردست نقصان

آم کے باغات، مرچ اور دیگر فصلیں تباہ ، کئی مکانات منہدم، عوام کو مشکلات

چنور۔18 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنور کے مواضعات کوٹ پلی، انارم، کتہ سلا، چنور میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج و چمک کے ساتھ چنور ٹاؤن میں بارش کے نتیجہ میں 7 مکان منہدم ایک گائے بجلی گرنے سے فوت ہوئی اور ایک طرف آم مرچ کی فصلوں کو کافی نقصان ہوا۔ سڑکیں جھلیں میں تبدیل ہوگئیں۔ آم کی مرچ اور دیگر فصلوں کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑا جس کے باعث کسانوں میں تشویش کی لہر پائی گئی۔ کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مرچ بھیگ جانے پر جہاں اس کے رنگ میں تبدیلی آئی ہے، مارکٹ میں فروختگی پر قیمت بھی کم لگائی جاتی ہے۔ کسان اس صورتحال پر متعلقہ عہدیداروں سے اقدامات کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ چنور کے مواضعات میں کل 7 مکانات منہدم ہوئے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ طوفانی بارش کل 6:30 بجے ہوئی، برقی کھمبے ٹوٹ کر گر پڑے۔ چنور کی شاہراہ پر درخت گر پڑے ۔ عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ چنور کے مواضعات میں کافی نقصان ہوا۔ چنور ٹاؤن کے عوام اس غیرموسمی بارش سے ابھی تک گھبرائے ہوئے ہیں۔ برقی سربراہی میں بھی رکاوٹ آگئی ہے۔ پینے کے پانی کیلئے بھی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسم کے خوشگوار ہونے سے گرمی سے پریشان لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ اس طرح طوفانی بارش سے کافی نقصان ہوا ہے۔