چند گھریلو نسخے

خون کے داغ دور کرنے کیلئے : اگر سفید کپڑے پر خون کے داغ لگ جائیں تو اس جگہ کو نوشادر سے دھولیں اور اگر رنگین کپڑے پر خون کے دھبے ہوں تو اسے نشاستے سے دھولیں ۔ خون کے داغ فوراً صاف ہوجائیں گے ۔
فرنیچر کو نیا بنائیں : لکڑی کے فرنیچر پر کسی قسم کی خراشیں یا لکیریں پڑجائیں تو کپڑے میں آیوڈین لگاکر اسے خراشوں پر ملیں ۔ اس سے فرنیچر بالکل نیا لگے گا ۔
پسینے سے نجات: اگر آپ کے پیروں میں زیادہ پسینہ آتا ہو تو پانی گرم کرکے اس میں تھوڑا سرکہ یا پھر لیموں کا رس ملائیں اور پیروں کو اس سے روزانہ دھوئیں ۔ چند ہی روز میں پسینے سے نجات مل جائے گی ۔
عینک کے شیشے : اگر چشمے کے شیشے گندے ہوجائیں تو چونا یا چاک پانی میں بھگو دیں اور پھر چشمے کے شیشے اس پانی سے صاف کرلیں۔ اس سے عینک کے شیشے چمک اٹھیں گے ۔
آدھے سر کا درد : آدھے سر کے درد سے نجات حاصل کرنے کیلئے ناک میں بادام کا تیل دو بوند ٹپکائیں ۔ یہ عمل دن میں دو مرتبہ دہرائیں ۔ انشاء اللہ سرکا درد ختم ہوجائے گا ۔