چندرا بابو نائیڈو کی جھوٹ بیانی سے اے پی کی عوام گمراہ : بی ستیہ نارائنا

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے مرکزی وزیر فینانس مسٹر ارون جیٹلی اور مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات مسٹر ایم وینکیا نائیڈو کو حدف ملامت بنایا اور الزام عائد کیا کہ دونوں ہی وزراء نے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی ایماء پر وجئے واڑہ میں جھوٹ پر مبنی اپنے بیانات دئیے ۔ سینئیر قائد وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا نے یہ بات کہی اور دونوں وزراء کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان وزراء کی جانب سے گذشتہ 40 سالہ سیاسی زندگی میں کسی ایک ریاست کو مرکزی حکومت کی جانب سے اتنی زیادہ مدد کرتے ہوئے نہ دیکھنے کا اظہار کرنا مضحکہ خیز ہے ۔ انہوں نے آیا آندھرا پردیش کو آئی آئی ٹی ۔ آئی آئی ایم جیسے انتہائی اعلیٰ اداروں کی منظوری دئیے جانے کے اظہار پر دریافت کیا کہ ایسے ادارے کو نسی ریاست میں نہیں ہیں واضح کرنے کی ضرورت ہے جب کہ ایک کروڑ آبادی سے تجاویز کرجانے والی ہر ریاست میں اس طرح کے ادارہ جات ہوتے ہیں ۔ ستیہ نارائنا نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے بھی جھوٹ بولتے ہوئے ریاست کے عوام کو گمراہ کیا ۔۔