چندرا بابو نائیڈو اقوام متحدہ میں کلیدی خطبہ کے لئے مدعو

حیدرآباد۔30اگست(یواین آئی) آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو ،اقوام متحدہ میں کلیدی خطبہ کے لئے مدعو کئے گئے ہیں۔وہ 24ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ”مالیاتی پائیدار زراعت ۔عالمی چیلنجس اور مواقع ”کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے اگزیکیٹیو ڈائرکٹر ایرک سولہم نے زیروبجٹ نیچرل فارمنگ پروگرام کے ذریعہ ”ماحولیاتی تبدیلی ،سماجی اور معاشی اثرات ”پر حکومت اے پی کی ستائش کی ۔