چندرابابو ۔ ممتا ملاقات ، غیر بی جے پی حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال

کولکاتا 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آندھراپردیش و قائد تلگودیشم این چندرابابو نائیڈو نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تاکہ مرکز میں غیر بی جے پی حکومت معلق انتخابی نتیجے کی صورت میں تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ چندرابابو نائیڈو امراوتی سے یہاں پہونچے تھے اور ممتا بنرجی سے 45 منٹ طویل ملاقات میں مہا گٹھ بندھن (عظیم اتحاد) کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا جاسکے۔ اعلیٰ سطحی ذرائع کے بموجب ملاقات میں ایک نئی غیر بی جے پی حکومت بشمول علاقائی پارٹیوں پر مشتمل حکومت کانگریس کی تائید سے مرکز میں تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ بعدازاں اعلان کیا گیا کہ تفصیلی تبادلہ خیال دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ جو مہا گٹھ بندھن کی رکن ہیں، منتشر انتخابی نتائج کی صورت میں 23 مئی کو اعلان کیا جائے گا۔ ممتا بنرجی کی نئی دہلی منتقلی پر بھی 23 مئی کو ہی غور کیا جائے گا۔ چندرابابو نائیڈو کے ساتھ ملاقات میں بی جے پی مخالف اپوزیشن قائدین سے متحد ہوجانے پر 23 کو ہی غور کیا جائے گا۔ بعدازاں نائیڈو اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی روانہ ہوگئے۔