چندرائن گٹہ میں ویجیلنس کے دھاوے

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) ویجیلنس اور انفورسمنٹ کی جانب سے آج پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں دھاوا کرتے ہوئے تقریباً 704 اناج کے بستوں کو ضبط کرلیا گیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ میں ایک فنکشن ہال کے قریب واقع ایک گودام پر ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ کی جانب سے دھاوا کیا گیا ۔

عہدیداروں نے اس گودام سے 534 چاول کے بستے ضبط کرلئے جو فی کس 50 کیلو پر مشتمل تھے ۔ اس کے علاوہ 151 گیہوں کے بستے اور 19 شکر کے بستے شامل ہیں جو فی کس 50 کیلو پر مشتمل ہیں ۔ ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ کے عہدیداروں نے ریجنل ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ آفیسر سونی بالادیوی کی نگرانی میں یہ کارروائی انجام دی ۔ جس میں کل 532 کنٹل اناج کو ضبط کیا گیا اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں ۔ اس کارروائی میں انسپکٹرس سنتوش کمار اور ناگیشور راؤ شامل ہیں ۔