چندرائن گٹہ میں موجود فلائی اوور میں مزید 500 میٹر تک توسیع کرنے کا فیصلہ

گریٹر حیدرآباد حدود میں یہ کسی فلائی اوور میں پہلی مرتبہ توسیع ہوگی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( رتنا چوٹرانی ) : پہلی مرتبہ ، چندرائن گٹہ میں واقع ایک موجودہ فلائی اوور کو مزید 500 میٹر تک وسعت دی جائے گی اور یہ توسیع موجودہ 150-140 میٹر سالڈ ریمپ کو منہدم کر کے یا موجودہ اپروچ کو اٹھانے کے دوران اسے ڈھانپتے ہوئے کی جائے گی ۔ یہ پہلی مرتبہ ہیکہ گریٹر حیدرآباد حدود میں ایک موجودہ فلائی اوور میں توسیع کی جارہی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں 25 تا 30 فلائی اوورس ہیں جنہیں جی ایچ ایم سی اور حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ ان تمام فلائی اوورس کا مینٹیننس اب کارپوریشن کے کنٹرول میں ہے ۔ اس جنکشن پر ہونے والے ٹریفک ہجوم کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے فورلین موجودہ گریڈ سپریٹر میں توسیع کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ اس پراجکٹ میں بارکس روڈ تا کندیکل گیٹ اور انر رنگ روڈ کو ڈیولپ کرنا شامل ہے ۔ موجودہ جنکشن سنگلائزڈ جنکشن ہونے کی وجہ سے موجودہ فلائی اوور پر ٹریفک ہجوم اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ اس جنکشن پر ٹریفک ہجوم کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے موجودہ گریڈ سپریٹر میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فلائی اوور کی توسیع سے ٹریفک کے آمد و رفت میں آسانی ہوگی اور ٹریفک کا بہاؤ آسان ہوگا اور ٹریفک جام کا مسئلہ نہیں ہوگا ۔ جی ایچ ایم سی کی اسٹانڈنگ کمیٹی نے ، جس کا چند دن قبل اجلاس ہوا تھا ، اس تجویز کو منظوری دے دی ۔ اس فلائی اوور کی توسیع کے لیے تخمینہ اخراجات تقریبا 37 کروڑ روپئے ہوں گے اور اسے مالیاتی سال 2017-18 کے لیے اسٹریٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (SRDP) کے مرحلہ دوم کے تحت شروع کیا جائے گا ۔ اسے جی ایچ ایم سی کے جنرل باڈی اجلاس میں رکھا جائے گا جو توقع ہے کہ عنقریب منعقد ہوگا ۔ جہاں اس کی منظوری پر اسے ایڈمنسٹریٹیو منظوری کے لیے ریاستی حکومت کے پاس داخل کیا جائے گا ۔۔