چنتل بستی میں سیوریج اوور فلو کی درستگی

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی نے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ چنتل بستی کے مغل امامی منشن سیکنڈ سیلار میں اوور فلو ہونے والے سیوریج کو آج سہ پہر تک درست کردیا گیا جس کے لیے تین ایر ٹیک مشینوں کا استعمال کیا گیا ۔ بتایا گیا کہ دو مین ہول جو شاداں کالج مین روڈ پر واقع تھے روڈ پر نیچے دب گئے تھے ۔ ان کی نشاندہی مشکل تھی اس کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو صاف کیا گیا ۔ ان مین ہول کے بند ہونے کے سبب سیلار میں سیوریج پانی داخل ہورہا تھا ۔ محکمہ آبرسانی و سیوریج نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ناکارہ اشیاء کو پھینکنے کے لیے مین ہول کا استعمال نہ کریں ۔ جس کے سبب مین ہولس بند ہونے سے خود عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔۔