چلکل گوڑہ میں مذہبی جلوس کے دوران ناخوشگوار واقعہ

آٹو ڈرائیونگ سے ناواقف منچلے نوجوان نے ایک شخص کو روند دیا
حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گورہ میں ایک مذہبی جلوس کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ چلکل گوڑہ میں گیارویں شریف کا جلاوس جارہا تھا کہ اس دوران ایک ٹاٹا گاڑی اس راستہ سے گذ رہی تھی اور چند منچلے لڑکے گاڑی پر چڑ کر نعرہ بازی کرنے لگے اور عام طور پر جلوس کے دوران ہونے والی سرگرمیاں جاری تھیں ۔ آٹو ڈرائیور نے آٹو روک کر ان لڑکوں کو گاڑی سے اتارنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ تاہم اس نے آٹو کو بند نہیں کیا تھا اس دوران ایک اور منچلے لڑکے نے آٹو کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر گاڑی آگے نکال دی جو ظاہر ہوتا ہے کہ ڈرائنگ سے واقف نہیں تھا جس نے بجائے بریک کے اسکیلیٹر پر پائر رکھ دیا ۔ اس دوران آٹو مقامی عوام کو روندتا ہوا آگے جاکر رک گیا ۔ اس حادثہ میں 50 سالہ کمرایا ساکن اڈہ گٹہ ہلاک ہوگیا اور دیگر چار افراد زخمی بتائے گئے ہیں ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔