چلتی ہوئی کار میں آگ لگ گئی

حیدرآباد۔/30مارچ ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی فلائی اوور پر آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک چلتی ہوئی کار میں آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ جج ضلع عادل آباد مسٹر سامیول اپنی کار میں مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ ٹولی چوکی فلائی اوور پر کار کے انجن سے اچانک دھواں نکلا اور کچھ ہی دیر میں چنگاریوں کے بعد آگ نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ جج مسٹر سامیول نے خود ہی پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے نتیجہ میں کچھ دیر میں وہاں فائر انجن پہنچ گیا اور کار میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ انجن میں تکنیکی خرابی کے نتیجہ میں کار میں آگ لگ گئی تھی اور اس ضمن میں پولیس اسٹیشن گولکنڈہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔