چلتی بس سے اترنے کے دوران حادثہ ، خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) چیتنیہ پوری کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون چلتی بس سے اترنے کے دوران بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ للیتا جو پیشہ سے میوہ فروش تھی ۔ واسوی نگر رامنتا پورم میں رہتی تھی ۔ یہ خاتون آر ٹی سی بس میں سفر کررہی تھی کل یہ بس سے اترنے کے دوران گرپڑی اور شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس چیتنیہ پوری مصروف تحقیقات ہے ۔