چرنجیوی کی فلم ’’سیرا‘‘ کے ٹیزر کی ریلیز

میگا اسٹار چرنجیوی کی توقعات سے بھرپور فلم ’’سیرا‘‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوچکا ہے۔ اس میں چرنجیوی ایک نئے انداز میں نظر آرہے ہیں۔ چرنجیوی تلگو فلم نرسمہا ریڈی مجاہد آزادی پر مبنی فلم کررہے ہیں۔ آزادی سے پہلے کی اس کہانی میں کافی بھاری سیٹس لگائے گئے ہیں۔ اس دور میں برٹش کے ظلم کا کس طرح سے نرسمہا ریڈی نے مخالفت کی وہ اس ٹیزر میں دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر کے اختتام پر چرنجیوی کو گھوڑ سواری اور تلوار بازی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم سیرا کے ٹیزر میں بالی ووڈ میوزک ڈائرکٹر امیتا تیواری کی جانب سے بیک گراؤنڈ موسیقی دی گئی ہے۔ پروڈیوسر رام چرن کی جانب سے پروڈیوس کی جارہی اس میگا بجٹ کی فلم میں ہیروئین کے رول میں نین تارا نظر آئیں گی۔ ڈائرکٹر سریندر ریڈی کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم میں امیتابھ بچن، وجئے ستھیوپتی اور سدیپ کے بھی اہم کردار ہے۔

رنویر اور سارا علی خان اسٹار ’’سمبھا‘‘ کی 28 دسمبر کو ریلیز
این ٹی آر جونیر اسٹار سوپر ہٹ تلگو فلم ٹمپر کے ہندی ری میک کے طور پر بن رہی ڈائرکٹر روہت شیٹی کی فلم سنگرام بھلے راؤ ( سمبھا) 28 دسمبر کو ریلیز کردی جائے گی۔ رنویر سنگھ اور سارا علی خان اسٹار اس فلم کو ریلائنس انٹرٹیمنٹ پرزنٹس، روہت شیٹی پکچرز اور دھرما پروڈکشن کے بینر پر بن رہی اس فلم کو کرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں۔