چانو کو صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرنم ملیشوری کے بعد میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ ورلڈ چمپئن شپ میں ہندوستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی دوسری ہندوستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے جیسا کہ امریکہ میں منعقدہ ورلڈچمپئن شپ میں چانو نے 194 ، 85 اور 109 کلو گرام وزن اٹھاتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ہندوستان کے لئے گولڈ میڈل لانے والی دوسری خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی چانو کو صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ویٹ لفٹر کو دیئے گئے مبارکباد کے پیغام میں کہاکہ چانو کا کارنامہ ہندوستان کے لئے ایک عظیم کامیابی ہے جنھوں نے تمام ہندوستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔