چاند نظر آگیا ،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔/30اپریل، ( فیکس ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ رجب المرجب 1435ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، کھمم، ورنگل، ناندیڑ، بنگلور، بسوا کلیان میں مطلع ابر آلود ہونے سے چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں، البتہ خانقاہِ مجیبیہ پٹنہ ( بہار)، لکھنؤ، دہلی کے اطراف سورت ( گجرات) کے

علاوہ ممبئی اور مدراس سے چاند نظر آنے کی اطلاعات ملیں۔ لہذا تحتِ احکامِ شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ یکم مئی 2014ء بروز جمعرات یکم رجب المرجب 1435 ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد، حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ، مولانا سید حامد محمد قادری، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری اور جناب قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کا بیان
جناب علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد میں مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے شہر میں چاند نظر نہیں آیا، لیکن دوسرے مقامات سے چاند نظر آنے کی اطلاع موصول ہونے کی وجہ سے ہم نے اعلان کیا ہے۔ یکم مئی کو یکم رجب ہوگی۔ حسب ذیل علماء نے اس کی تصدیق کی ہے، مولانا سید رضا آقا، مولانا سید نبی حسن، مولانا سید آغا ابراہیم جزائری، مولانا سید علی نقی نجفی، مولانا سید ظفریاب حیدر، ڈاکٹر مولانا سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا علی حیدر فرشتہ، مولانا رضا عباس خان، مولانا سید جلال حیدر۔