چار نسلوں نے غربت ختم نہیں کی : نریندر مودی

نئی دہلی 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی اقل ترین آمدنی اسکیم کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اس کی چار نسلوں نے اسی طرح کے وعدے کئے لیکن ہوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کے ووٹرس کو چاہئے کہ وہ غربت کے خاتمہ کا عہد کرنے والوں کا ریکارڈ دیکھیں۔ انہوں نے دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشن شکتی نے ہندوستان کی سٹیلائیٹ میزائیل شکن صلاحیتوں کو ظاہر کیا ہے اور اس کا انتخابات سے کوئی تعلق نہںے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ‘ روس ‘ چین وغیرہ نے ایسے تجربات کھلے عام کئے تھے تو ہندوستان کو اس سے کیوں پیچھے رہنا چاہئے تھا ۔ بالا کوٹ میں کئے گئے فضائی حملوں کے تعلق سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ حملے ملک کی سکیوریٹی فورسیس نے کئے ہیں انہوں نے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ائر اسٹرائیک کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ کام سکیوریٹی فورسیس نے کیا ہے ۔