چارلی ہیبڈو کا حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی شمارہ

پیرس ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : فرانسیسی طنزیہ رسالہ چارلی ہیبڈو نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رسالہ کے دفتر پر جہادیوں کے حملہ کے ایک سال مکمل ہونے پر وہ خصوصی طور پر رسالہ کے ایک ملین شمارے شائع کرے گا ۔ جہادیوں کے حملہ میں تقریبا ایک درجن افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ 32 صفحات کے ایک خصوصی شمارہ میں ان کارٹونسٹس کے خاکے ہوں گے جو جہادیوں کے حملہ میں مارے گئے ۔ علاوہ ازیں 6 جنوری کو منظر عام پر آنے والے خصوصی شمارہ میں موجودہ اسٹاف کے ذریعہ اظہار یگانگت کے پیغامات بھی شائع کئے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ توہین رسالتؐ کی پاداش میں اس معروف رسالہ کے پیرس میں واقع دفتر پر حملہ کرتے ہوئے 12 افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔۔