چائے یا کافی کے داغ دھبوں کو مٹانے کا طریقہ

 

بہت سی خواتین چائے کی رسیا ہوتی ہیں، اکثر ان کے کپڑوں پر چائے گرجاتی ہے اور یہ داغ قمیض پر نمایاں نظر آنے لگتے ہیں ۔ کئی مرتبہ قمیض دھونے کے بعد بھی داغ صاف نہیں ہوتے ، یہی وجہ ہے کہ خواتین کے کپڑوں پر جوہی چائے گرتی ہے ، ان کے چہروں پر ہوائیں اُڑنے لگتی ہیں ، کیونکہ انہیں بخوبی پتا ہوتا ہے کہ ان کے کپڑوں پر لگ جانے والے یہ داغ آسانی سے نہیں جائیں گے ۔لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔
سرکہ : اگردھبہ زیادہ بڑا نہیں ہے تو پھر اس داغ پر سفید سرکہ لگائیں ، برش کی مدد سے اسے داغ پر رگڑیں ۔ داغ ہلکا ہوجائے گا ، پھر اسے آسانیس ے دھولیں ۔ اگر داغ بہت بڑا ہے تو پھر تین حصے سرکہ اور ایک حصہ ٹھنڈ پانی ملائیں ، اس میں قیمض کا وہ حصہ ڈالیں ، جس میں داغ لگا ہوا ہے ۔ رات بھر داغ والے حصے کو اس مکسچر میں بھگوئے رکھیں ۔ صبح قمیض دھولیں ، داغ صاف ہوجائے گا ۔ انڈے کی زردی بھی چائے کافی کے داغ صاف کرسکتی ہے ۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگر انڈے کی زردی کو پھینٹ کر کسی تولئے کی مدد سے اسے داغ والی جگہ پر رگڑا جائے تو چائے کے داغ بآسانی صاف ہوجاتے ہیں ۔ یا پھر اگر چائے گرجائے تو بیکنگ سوڈا کو اس داغ پر فوراً چھڑک دیں ۔ یہ چائے کو اپنے اندر جذب کرلے گا اور نشان گہر ا نہیں ہوسکے گا ۔اس کے بعد قمیض کو دھولیں ۔