پی ٹی آئی حکومت کا عاطف میاں کو ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد ، 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے عاطف میاں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عاطف میاں کی نامزدگی ان کے عقیدے کی بنیاد پر واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اس حکومتی فیصلے کی اطلاع اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں دی۔ انہوں نے لکھا، ’’حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے۔