پی این بی فراڈ، نیرومودی کیلئے مزید پریشانیاں

ممبئی ؍ نئی دہلی ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیرومودی جو پنجاب نیشنل بینک فراڈ کے کلیدی ملزم ہیں، جس کی مالیت ایک اندازہ کے مطابق دو ارب امریکی ڈالر ہوگئی ہے، انہیں آج مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے ایک عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے ان کا بلاضمانتی وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی کیونکہ ان کے خلاف ٹیکس سے بچنے کا مقدمہ دائر ہے اور وہ کئی سمن جاری کرنے کے باوجود حاضر ہونے سے قاصر رہے۔ نیرو مودی کا بین الاقوامی زیورات کا کاروبار ہے۔ انہوں نے امریکہ میں دیوالیہ ہوجانے کی درخواست پیش کی ہے۔ دریں اثناء عہدیداروں نے کہا کہ سی بی آئی نے الہ آباد بینک کے منیجنگ ڈائرکٹر اوشا اننت سبرامنین اور پنجاب نیشنل بینک کے سی ای او اننت سبرامنین سے ان کے انکل میہوری چوکسی کی پنجاب نیشنل بینک فراڈ میں ملوث ہونے کے بارے میں تفتیش کی ہے۔ ممبئی میں خصوصی عدالت کے جج ایم ایس اعظمی نے ای ڈی کے ڈائرکٹر خصوصی وکیل ہتن وینے گاونکر کے دلائل کی سماعت کرنے کے بعد عدالت سے درخواست کی کہ نیرو مودی کا بلاضمانت وارنٹ جاری کیا جائے۔ ای ڈی کے وکیل نے کہا کہ نیرو مودی ای ڈی کے سمن کے جواب میں بھی حاضر ہونے سے قاصر رہے۔ وہ انکم ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے مقدمہ میں ای ڈی کو مطلوب ہے۔ اننت سبرامنین سے تفتیش کے بعد سی بی آئی کے ایک عہدیدار نے دہلی میں کہا کہ سی بی آئی ان سے چند وضاحتیں طلب کررہی ہے کہ پی این بی میں ان کی کتنی رقم جمع ہے اور کیا آڈٹ کی رپورٹ نے ان کے سودوں پر اعتراض کیا ہے ۔