پی ایم مودی کو الیکشن کمیشن کی پھر کلین چٹ

نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے راجستھان کے سرحدی ٹاؤن بارمیر میں اپنی انتخابی تقریر کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ انہوں نے مسلح افواج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کا نیوکلیئر بٹن دیوالی میں استعمال ہونے کیلئے نہیں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی نیوکلیئر اسلحہ سے خطرہ نہیں۔ یہ کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کو چناؤ سے متعلق تقاریر کے سلسلہ میں تیسری مرتبہ بے قصور قرار دیا گیا۔