پی ایس ایل وی آج صبح خلا میں چھوڑا جائیگا

سری ہری کوٹہ میں نریندر مودی ‘ نرسمہن اور چندرابابونائیڈو کی آمد
حیدرآباد ۔ 29؍ جون ( سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی 23 کو داغے جانے کا مشاہدہ کرنے کیلئے براہ رینی گنٹہ آج سری ہری کوٹہ روانہ ہوگئے ۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی بھی اس مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔ تاہم پی ایس ایل وی کو خلاء میں چھوڑنے کے پروگرام پر نظرثانی کی گئی یہ اور یہ خلائی گاڑی پیر کو صبح 9 بجکر 52 منٹ پر سری ہری کوٹہ کے خلائی مرکز سے چھوڑی جائیگی ۔ توقع ہے کہ چندرابابونائیڈو اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کے دوران آندھراپردیش کی ترقی سے متعلق امور و مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔