پیلارنگ خوشی کی علامت !!

یہ رنگ خوشی ، ہنسی ، آفتاب کی روشنی اور امید پرستی کی علامت ہے ۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے خوش اخلاق ، باسلیقہ اور شریر طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ۔ آپ جدت پسند اور نئے خیالات سے آراستہ ہوتے ہیں ۔ آپ کا دماغ ساتویں آسمان پر ہوتا ہے ۔ مطلب آپ ہمیشہ بڑا سوچتے ہیں ۔ آپ ہر چیز کا باریکی سے تجزیہ کرتے ہیں اور اس وقت آپ اپنی سوچ کے اعتبار سے باضابطہ ہوتے ہیں ۔ آپ اضطرابی کیفیت کے مالک ہوتے ہیں ۔ اس لئے اکثر جلد بازی میں فیصلہ لے لیتے ہیں لیکن آفات سے باہر آتے ہی آپ جلدی سے تمام غلطیوں کی اصلاح کرلیتے ہیں ۔ آپ کے اندر ایک بہت مضبوط، آزاد اثر والا رنگ پایا جاتا ہے ۔ آپ دوستوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں ۔ آپ اپنے جذبات کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ بعض اوقات آپ مصیبت میں بھی اپنا مضبوط چہرہ سامنے رکھتے ہیں ۔ آپ کا نظریہ بہت وسیع اور ترقی پسندانہ ہوتا ہے اور نئی تکنیک آپ کو تنگ نہ کرکے بہت سکون پہنچاتی ہے ۔ آپ مماثل ذہنیت والے لوگوں کے ساتھ گھلنا ملنا پسند کرتے ہیں مگر آپ ان لوگوں کے لئے بہت کڑوی اور تیز زبان والے ہیں جو اپنی حد کو پار کرتے ہیں ۔ آپ لوگوں تک پہونچ کر ان سے معلومات نکالنے کے ہنر سے واقف ہو ۔ آپ ضدی سرکش ہوسکتے ہیں مگر کمینہ پن ، کینہ پروری اور بدنیتی جیسی چیزوں کو سخت ناپسند کرتے ہیں ۔ آپ دماغ کے استعمال میں بہت اچھے ہیں بمقابلہ جسمانی جدوجہد کے ۔