پیغمبر اسلام کا تعارف برادران وطن کو پیش کرنا ضروری

مختلف زبانوں میں اسلامی لٹریچر کا اجراء ، صاحبزادہ فضل المتین اور غلام نبی شاہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : رسول اکرم ﷺ سے محبت اصل ایمان ہے ۔ مسلمان جب تک رسول اللہ ﷺ کی محبت اولاد ، ماں باپ سے زیادہ محبوب نہ ہوں کامل ایمان والا نہیں ہوسکتا ۔ شان رسالتؐ میں منظم انداز میں گستاخیاں ہوتی جارہی ہیں ۔ یہ ایمان والے کا تقاضہ ہے کہ ان کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جائے اور تعلیمات محمدی پر ہم خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو تعلیمات اسلامی پہنچائیں ۔ یہی مشین رسول اللہ ﷺ ہے ۔ صبر و استقامت کے ساتھ دین محنت کرنے میں رب العالمین کو مدد شامل حال ہوجاتی ہے ۔ یہی مشن سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ نے اپنایا اور ہند میں اسلام کا پرچم لہرایا ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین اجمیر دیوان حضرت مولانا صاحبزادہ فضل المتین چشتی قبلہ نے برادران وطن میں تعارف اسلام پر لٹریچر کے اجراء کے موقع پر کیا ۔ داعی اسلام غلام نبی شاہ نقشبندی اور ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی نے بھی مخاطب کیا ۔۔