پیزا سینڈوچ

اجزا: بن چار عدد،پیزا ساس آدھا کپ،قیمہ ایک کپ ،شملہ مرچ ایک عدد ،پیاز ایک عدد ،ٹماٹر ایک عدد،اوریگانو ایک کھانے کا چمچ،زیتون دو سے تین کھانے کے چمچ ،مشروم چھ عدد ،موزریلا چیز آدھا کپ، چیز ایک کپ
ترکیب : بن کو لمبائی کے رخ میں کاٹ کر آٹھ بن بنا لیں۔پھر ان پر پیزا ساس چھڑک دیں۔اب اوپر قیمہ، شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر رکھ دیں۔پھر اوریگانو، چیڈر چیز اور موزریلا چیز ڈال دیں۔ان بن کو اوون ٹرے پر رکھیں۔پھر گرم اوون میں اٹھارہ سے بیس منٹ کیلئے گرل کرلیں، یہاں تک کہ چیز پگھل جائے۔لذیذ پیزا سینڈوچ تیار ہیں ۔
٭٭٭٭