پیرس :خطرناک مجرم کو جیل میں فون کی ’سہولت‘؟

دبئی۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کی پاداش میں قید فرانس کا ایک سرکردہ مجرم چھ ماہ تک جیل سے باہر اپنے ساتھیوں کے ساتھ فون پر رابطے میں رہا۔اس امر کا انکشاف فرانسیسی اخبار ’’لفیگرو‘‘ نے اپنی حالیہ اشاعت میں کیا ہے۔ رابطوں کا یہ سلسلہ 13 نومبر کو پیرس میں ہونے والے خونریز حملوں کے بعد پراسرار طور پر ختم ہو گیا۔پیرس کے نواح میں چرچ حملے اور فرانسیسی خاتون کے قتل کے مجرم سید احمد غلام نے دوران اسیری کسی طرح موبائل فون حاصل کر لیا تھا جس کی مدد سے وہ چھ ماہ کر بغیر کسی روک ٹوک جیل سے باہر اپنے ساتھیوں سے مسلسل رابطے میں رہا۔ حکام نے احمد غلا م کے زیر استعمال فون کی ’سم‘ قبضے میں لے لی ہے جس سے انہیں اہم معلومات تک رسائی میں مدد ملی ہے۔ ان معلومات میں پیرس حملوں میں ملوث افراد سے متعلق اہم باتیں بھی شامل ہیں۔