پیرس حملے آئی ایس کی کارستانی نہیں سابق برطانوی جاسوسی سربراہ کا دعویٰ

لندن ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی جاسوسی ادارہ کے سابق سربراہ نے یہ دعویٰ کیا ہیکہ گذشتہ ماہ پیرس دہشت گرد حملے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کی نہیں بلکہ مغربی انٹلیجنس کی کارستانی ہے۔ ڈیوڈ شیلر جو سابق میں MI5 سے وابستہ تھے، یوٹیوب پر ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ 13 نومبر کے حملوں کا منصوبہ مغربی انٹلیجنس نے تیار کیا۔ پھر آئی ایس کو موردالزام قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں یہ حملے کئے گئے وہ خود اس کا ثبوت ہیں۔ دہلی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سردجنگ کے دور میں ناٹو نے اٹلی میں اپنی کارروائی کو خفیہ نام ’’آپریشن گلیڈیو‘‘ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیرس پر حملے بالکلیہ اسی آپریشن کی طرز کے تھے۔