پیاز کی قیمت میں کمی لاسل گاؤں میں 45 روپئے فی کیلو گرام

نئی دہلی ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیاز کی ٹھوس فروشی کی قیمت مہاراشٹرا کے لاسل گاؤں میں جو ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی ہے، 3 روپئے فی کیلو گرام کم ہوگئی اور فصل کی آمد پر پیاز کی قیمت 45 روپئے فی کیلو گرام ہوگئی۔ ملک گیر سطح پر پیاز کی قیمت 80 روپئے فی کیلو گرام ہوجانے کی وجہ سے صارفین کا بجٹ الٹ پلٹ ہوگیا تھا۔ قومی باغبانی تحقیق و ترقی فاونڈیشن کی اطلاعات کے بموجب پیاز کی ہول سیل قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور لاسل گاؤں میں یہ 45 روپئے فی کیلو گرام ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ ہفتہ یہ قیمت 48 روپئے فی کیلو گرام تھی۔