پہلے ٹسٹ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

کیپ ٹاؤن ۔ 29 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نئے سال میں 5 جنوری سے کھیلے جانے والی ٹسٹ سیریز کیلئے افریقی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیاہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے پہلے ٹسٹ کے اسکواڈمیں فاف ڈو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، ٹیمبا باوما، کانٹن ڈی کوک، تھیو نک ڈی برائن، ابراہم ڈی ویلیئرز، ڈین ایلنگر، کیشو مہاراج، ایلڈن مارکرام، مورنی مورکل، آندلے پھکلوواکیو، وارننے فلینڈر،کیگیسو رابدا، ڈیل ا سٹین شامل ہیں۔ ڈوپلیسی کی قیادت میں ٹیم کو انڈیااے ٹیم کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ بہت ہی اچھے فارم میں ہے۔ اگرچہ گزشتہ 27 سالوں میں ہندوستان افریقہ کو ایک بھی ٹسٹ میں شکست نہیں دے پایا ہے۔ اگر انڈیا نے ٹسٹ سریز جیت لی تو ان کی تاریخی کامیابی ہوگی۔ ہندوستان اگلے سال شروع ہو رہے جنوبی افریقہ کے دورے پر 3 ٹسٹ ، 6ونڈے اور 3ٹی ۔ 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔ وہیں ان میچوں کو لے کر ہندوستان کے ٹسٹ نائب کپتان اجنکیا رہانے کو یقین ہے کہ 5 جنوری سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہو رہی سیریز کے دوران سینئر اسپنروں آر اشون اور رویندر جڈیجہ میزبان پیچس کے مطابق اپنے آپکو ڈھالنے میں کامیاب ہوں گے۔