پہلی مرتبہ جدید الٹرا ٹیک بیٹ استعمال ہونگے

لندن ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام )چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنمنٹ میں پہلی مرتبہ بیٹسمینس الٹرا ٹیک بیٹ استعمال کریں گے جس سے بیٹ کے زاویے اور دیگر تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنمنٹ میں پہلی مرتبہ الٹرا ٹیک بیٹ استعمال ہوں گے اور جو کھلاڑیوں یہ بیٹ استعمال کریں گے ان میں انگلینڈ کے جیسن رائے ، الیکس ہیلز اور بین اسٹوک شامل ہیں۔معروف ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے بیٹس کے ہنڈلز میں خصوصی طور پر تیار کردہ سنسر نصب کئے ہیں جوکہ بیٹ کی رفتار ، بیک لفٹ زاویے سمیت متعدد رازوں کی تفصیلات پیش کریں گے۔ ایسی ٹیکنالوجی اس سے قبل پہلے کبھی استعمال نہیں کی گئی ہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کرکٹ کے مداحوں کو اس تفصیلات میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔اس ٹیکنالوجی سے جہاں شائقین مستفید ہوں گے اس کے ساتھ ایسے نوجوانوں کے علم بھی اضافہ ہوگا جوکہ کرکٹ کے میدان میں نام بنانا چاہتے ہیں ، اس سے کوچنگ اسٹاف بھی فائدہ اٹھائے گا۔