پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد ۔ 30مارچ ( سیاست نیوز) الوال علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں 40سالہ میستری نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ وی مادھو راؤ ساکن مچابولارم نے 29مارچ کی شب اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ مادھو راؤ حالات نشہ میں تھا اور اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں تنہائی سے دلبرداشتہ ایک خانگی ملازم نے علاقہ کوکٹ پلی میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 55سالہ ایم پربھاکر راؤ ساکن وی وی نگر کوکٹ پلی اپنے مکان میں تنہا رہتاتھا جس سے وہ دلبرداشتہ تھا ۔ 29مارچ کی شب اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔