پڑوسیوں کو دھمکانے سے گریز کیلئے چین کو امریکہ کا مشورہ

واشنگٹن۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) امر یکہ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک کو اپنی عسکری قوت سے ڈرانے دھمکانے سے گریز کرے۔ سنگا پور سکیورٹی فورم میں تقریر کرتے ہوئے امریکی قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شانیہن نے بتایا کہ واشنگٹن کئی خاص ٹیکنالوجی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اگلے پانچ سالوں میں متعارف کرانے کے بعد ایشیا میں استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کو اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعاون کے تعلقات استوار کرنے چاہییں ناکہ ایسا رویہ کہ دوسری ریاستوں کا صفایا ممکن ہو۔ چین اور اْس کے ہمسایہ ممالک کے ماب ن بحیرہ جنوبی چین، آبنائے کوریا اور آبنائے تائیوان پر ملکیتی دعووں کے سبب تنازعات جاری ہیں۔