پڑوسن کے ہاتھوں ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پڑوسن کی مارپیٹ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ مائسماں نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون نے کل خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنگارینی کالونی کوارٹرس کی ساکن خاتون مائسماں اور اس کے شوہر سنجیوا کو ان کے پڑوسی میاں بیوی سواپنا اور سرینواس نے  گذشتہ روز شدید زدوکوب کیا تھا ۔ سواپنا حالیہ دنوں اس کوارٹرس میں کرایہ سے آئی تھی اور ہر چھوٹی بات پر جھگڑا کرتی تھی 28 نومبر کے دن متوفی خاتون اور اس کے شوہر سنجیوا کو سواپنا اور اس کے شوہر نے شدید زدوکوب کیا تھا ۔ اس واقعہ سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودسوزی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔