پٹیل برادری کے احتجاج کو ملک گیر سطح پر توسیع دینے کا اعلان

نئی دہلی ۔ 30 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں تحریک تحفظات برائے پٹیل برادری کے لیڈر ہاردیک پٹیل نے آج اپنا احتجاج ملک بھر میں توسیع دینے کا اعلان کیا ہے اور بتایا کہ مختلف مقاصد کیلئے محصلہ اراضیات کی واپسی کے مطالبہ پر گجرات کی لڑائی اب دہلی میں کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ اکھل بھارتیہ نو نرمان سینا جو کہ پٹیل ، کرمی اور گجر تنظیموں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ دہلی میں آمد کے موقع پر 22 سالہ گجراتی لیڈر نے بتایا کہ حکومت گجرات نے ہمارے بھائیوں کی اراضیات معمولی قیمت پر حاصل کرلی ہے جہاں پر اب بھاری تعمیرات کئے گئے ہیں ۔