پٹنہ صاحب سے شتروگھن سنہا کا پرچہ داخل

پٹنہ 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ادکار سیاستدان شتروگھن سنہا نے آج کانگریس امیدوار کی حیثیت سے پٹنہ صاحب سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ۔ سنہا مسلسل دو مرتبہ اس حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ دو بار بھی وہ بی جے پی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ۔ یہاں ان کا مقابلہ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد سے ہے جنہیں بی جے پی نے اس بار امیدوار بنایا ہے ۔ سنہا ایک بڑے جلوس میں اپنے فرزند لو کے ساتھ کلکٹریٹ پہونچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ۔ وہ حال ہی میں بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔