پٹرول 20پیسے ،ڈیزل 7پیسے سستا

نئی دہلی۔30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کو پٹرول 20پیسے اور ڈیزل سات پیسے سستا ہوگیا۔پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل 13ویں دن کمی آئی ہے اور اس دوران دہلی میں یہ 3.08روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے ۔ان 13دنوں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 2روپے 91پیسے فی لیٹر کی کمی آئی ہے ۔دہلی میں اب پٹرول کی قیمت 79.55روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 73.78روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن سے موصول اطلاع کے مطابق،منگل کو کولکاتہ ،ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول 20-20پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے اور اس کی قیمت 81.43روپے ،85.04روپے اور 82.66روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔کولکاتہ اور چنئی میں ڈیزل کی قیمت سات سال پیسے کم ہوکر 75.63روپے اور 78.01روپے فی لیٹر رہ گئی اور ممبئی ڈیزل آٹھ پیسے سستا ہوکر 77.32روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔