پوپ فرانسس کی قیادت میں گڈ فرائیڈے کا اجتماع

روم 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر روم میں جمعے کی شب پوپ فرانسس نے روایتی مذہبی جلوس کی قیادت کی۔ اس سال ’گْڈ فرائیڈے‘ کی روایتی ریلی کے موضوعات دور جدید کی غلامی، انسانوں کی اسمگلنگ اور جسم فروشی کو بنایا گیا تھا۔ پوپ نے اپنے خطاب میں انہی موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ جلوس میں بیس ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ مسیحی عقیدے کے مطابق یسوع مسیح کو گْڈ فرائیڈے کے روز ہی مصلوب کیا گیا تھا۔