پونے کی وکٹ کا عادی ہونے کیلئے سخت محنت درکار : فلیمنگ

پونے۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چنئی سپر کنگ کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا ہے کہ انہیں موجودہ آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی اور یہاں کی پچ کے مطابق ڈھلنے کیلئے سخت محنت کرنی ہوگی، کیونکہ اب چنئی کا گھریلو میدان ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ چنئی کی ٹیم اپنے اصل گھریلو میدان پر صرف ایک ہی میچ کھیل پائی تھی کیونکہ آئی پی ایل انتظامیہ نے کاویری تنامعہ پر مخالفتاور میچ میں رکاوٹ کی دھمکیوں کی وجہ سے سارے میچس یہاں پونے میں کرانے کا فیصلہ کیا جس سے وہ گھریلو میدان کے فائدے گنوا بیٹھی۔ فلیمنگ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پونے کی وکٹ کا عادی ہونے کیلئے وقت اور سخت محنت کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔ ہمارے لئے سب سے بڑی چیز یہاں کی پچ کو جاننا ہے۔