پونچھ میں ایل او سی پر ہند۔ پاک افواج کا آمنا سامنا

جموں، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کی صبح لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے شاہپور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی صبح پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر چار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تاہم ہندوستانی فوج پاکستانی فائرنگ کا جواب دے رہی ہے ۔