پونم سنہا، راجناتھ سنگھ کی حریف

لکھنو۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی نے چہارشنبہ کو فلمی اداکار سے سیاست داں بن جانے والے شتروگھن سنہا کی اہلیہ پونم سنہا کو یہاں سے اپنا امیدوار مقرر کیا ہے۔ اس حلقہ میں بی جے پی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو آج پونم سنہا کے ان کی پارٹی میں شامل ہونے کے ایک دن بعد یہ اعلان کیا۔ پونم سنہا نے راج ناتھ سنگھ کے یہاں سے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ایک دن بعد ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔ راج ناتھ سنگھ نے 2014ء کے عام انتخابات میں اس حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔